جنوبی وزیرستان لوئر،ملانذیر گروپ کے کمانڈر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں دو افراد جاں‌بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں ملا نذیر گروپ کے کمانڈر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں‌دو افراد جاں‌بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں.

پولیس زرائع کے مطابق وانا بازار امن چوک کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد سے کمانڈر عین اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے.

زرائع نے مذید بتایا کہ دھماکے میں جاں‌بحق اور زخمی ہونے والے راہ گیر تھے جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے.

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی تاہم ابھی تک انتظامیہ یا پولیس کی جانب سےاس واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے.