جنوبی وزیرستان لوئر: شکئی میں دو بم دھماکے، نوجوان جاں بحق، سیکیورٹی اہلکار سمیت تین راہگیر زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی میں ساڑا پال کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، دھماکا اس وقت ہوا جب فورسز کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا۔

دھماکے میں جاں بحق شمروز خان فارما ایسوسی ایشن سے وابستہ تھے اور ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔

اسی روز ایک اور واقعے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے راہگیر عبدالربی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں