جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں زمین کے تنازعے پر دو اقوام کے درمیان جھڑپوں کے نیتجے میں 1 شخص جاںبحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
وزیر قبیلے کے ذیلی شاخوں خوجل خیل اور زلی خیل کے درمیان علاقہ گورگورہ کی ملکیت پر عرصہ دراز سے تنازعہ چلا آرہاہے۔
دونوں گذشتہ کئی دنوں سے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہیں۔
گذشتہ شب دونوں اقوام نے ایک دوسرے کے مورچوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اکبر جان نامی شخص جاں بحق ہوگئے ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق ابھی بھی خوجل خیل قبیلے کی جانب سے زلی خیل کے مورچوں پر ہلکی فائرنگ کی جارہی ہے تاہم زلی خیل کی جانب سے خاموشی ہے۔
مقامی شخص نے نیوز کلاوڈ کو بتایاکہ زلی خیل کی جانب سے خاموشی کسی بڑے حملے کی تیاری نظر آرہی ہے۔
پولیس،انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دونوں اقوام کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔