خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 7 پولیس اہلکارو ں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں.
پولیس کے مطابق وانا کریکوٹ روڈ پر النور مسجد کے قریب پولیو ٹیم کو سیکیورٹی دینے کیلئے جانے والی پولیس کی وین کو نشانہ بنایا گیا ہے.
واقعے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے.
دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل محمد طاہر، سرفراز، سید اختر شاہ، محمد کامران، عطاء اللّٰہ ، اورنگزیب اور امان اللہ شامل ہیں۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے دو راہ گیر طلبہ بھی شامل ہیں جن کی شناخت شہزادہ اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی
واضح رہے کہ گذشتہ روز وانا کے علاقے کڑیکوٹ میںمعروف قبائلی رہنما ملک جمیل کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا .دھماکے میں ملک جمیل کا جواں سال بیٹا جاں بحق جبکہ قبائلی رہنما 4 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے تھے.