جنوبی وزیرستان لوئر: اعظم ورسک میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، دو بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔

زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تینوں بچوں کا تعلق سلیمان خیل قبیلے سے ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وانا رستم بازار میں مقامی امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ایک ہولناک دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ سیف الرحمان سمیت 11 افراد جاں بحق اور تقریباً 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں