خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں جمیعت علماء اسلام(جے یو آئیٰ) کے قائم مقام امیرمولانا عبداللہ وزیر کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہےجس میں وہ معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مولانا عبداللہ وزیرکی گاڑی کو تحصیل وانا کے علاقے کالوشہ میں سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے وقت قائم مقام امیر گاڑی میں موجود تھے جو معمولی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔
واضح رہے کہ 14 جون کو جنوبی وزیرستان لوئر میں ہی جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا مرزاجان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور 18 جون تک زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔