جنوبی وزیرستان،لاپتہ دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ سےگزشتہ روز اغوا ہونے والے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں کوٹ کونڑ پہاڑ سے برامد ہوئی ہیں.

ایف سی اہلکاروں کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس زرائع کے مطابق دونوں ایک مقامی لکڑی کاٹنے والے کی گاڑی کو عسکریت پسندوں کی جانب سے آگ لگانے کے واقعے کا معائنہ کرنے کے لیے کونڑ کوٹ کے علاقے میں گئے تھے کہ اس دوران لاپتہ ہو گئے۔

دونوں اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر لی گئی ہیں۔