جنوبی وزیرستان،سکیورٹی فورسز پر حملہ، 4 اہلکار جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل لدھا عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق کڑمہ کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں چار اہلکار جا ں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور پسپا ہوگئے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کیا گیا ہے۔