خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں مقامی امن کمیٹی کےرکن کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آج صبح ڈوگ گاؤں میں کریکوٹ روڈ پر امن کمیٹی کے رکن کمانڈر سیف الرحمن کی گاڑی کو ریموٹ بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے ہیں جنھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہسپتال حکام کے مطابق دونوں سکیورٹی گارڈ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دھماکے میں کمانڈر سیف الرحمن محفوظ رہے تاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
جنوبی وزیرستان لوئر میں گذشتہ کئی مہینوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتی حمایت یافتہ قبائلی رہنماؤں پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔17 نومبر تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھاجس کے نتیجے میں ایک عالم دین جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔