جنوبی وزیرستان لوئر ، ڈی آئی خان جانے والی گاڑی کو حادثہ،خاتون اور بچی جاں بحق،5 زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے سی پی سیکندر کے قریب وانا سے ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نندانہ بی بی دختر بسم اللہ اور سلا بی بی دختر جلات خان (عمر چار ماہ) شامل ہیں۔

زخمیوں میں رحمت ولد جلات خان، رضیہ بخت بی بی زوجہ میرا عالم، میزر ولد میرا عالم، خدا نظر ولد میرا عالم، اور مزدور مروت ولد پیر محمد شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں