جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ کے علاقے جنتہ میں 6 سالہ بچہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا,زخمی حالت میں سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل منتقل کیا گیا.
بچے کے والد فقیر محمد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ وہ جنتہ کےمیروش خیل گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا 6 سالہ بیٹا بارودی سرنگ کا نشانہ بنا ہے، دھماکے سے بچے کے ہاتھ شدید زخمی ہواہےاور ان کے ہاتھ کے تین انگلیاں کاٹنے کا اندیشہ ہے۔
انہوں نے مذید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان تک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کردی جبکہ ان کے بچے کا علاج سی ایم ایچ ڈیر ہ اسماعیل خان میں جاری ہے.
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیرستان کے تحصیل تیارزہ کے گاﺅں منزرہ مچی خیل میں ایک خاتون بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئی تھی.
جنوبی وزیرستان اپر،3دنوں میں خاتون اور 3بچے بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے