جنوبی وزیرستان،ٹریکٹر الٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں ٹریکٹر الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ تحصیل لدھا کے علاقے میں مکین وانہ روڈ پر پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریکٹرجس پر خانہ بدوش خاندان سوار تھا مکس پل پر تیز رفتاری میں موڑ کاٹنے کے دوران الٹ گیا۔

حادثے میں ٹریکٹر پر سوار خانہ بدوش خاندان کے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 لدھا کے مطابق معمولی زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ کچھ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانہ منتقل کرلیاگیا ہے۔