پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان دینے پر جاری نوٹس کیا گیا ہے.
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،لہذا شیر افضل مروت 2دن میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں۔
شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شیر افضل مروت کی جانب سے جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
شیر افضل مروت نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔