شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 11 مزدور جاںبحق ہوگئے ہیں جن میں9کا تعلق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین سے جبکہ دو کا تعلق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل سے ہے.
جاںبحق ہونے والوں میںتحصیل مکین کے علاقے سپین کمر کے رہائشی 3 بھائی اور تحصیل برمل کے علاقے انگور اڈا کے دو بھائی شامل ہیں.
جاںبحق ہونے والوں میں بیت اللہ ولد سالو خان سکنہ سپین کمر ،صاحب نور ولد بارومات خان سکنہ سپین کمر،جنات اللہ ولد نورا جان سکنہ سپین کمر، اسد اللہ ولد گلاپ خان سکنہ سپین کمر، میر والی ولد شاہد خان سکنہ سپین کمر، مقبول خان ولد بارومات خان سکنہ سپین کمر،شیخ زاہد ولد قطب خان سکنہ گلا خیل مکین، سید منصور ولد بارومات خان سکنہ سپین کمر،محمد آیاز ولد میر افضل سکنہ دشکائی،محمد ولی ولد شاہوارخان سکنہ انگور اڈا تحصیل برمل، گل حسین ولد شاہوار خان سکنہ انگور اڈا تحصیل برمل شامل ہیں.
زخمیوںمیں عمر زاہد ولد قطب خان سکنہ سپین کمر اور عمر آیاز ولد نمر خان سکنہ سپین کمر شامل ہیں.
سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ گل میر کوٹ کے قریب اس وقت ہوا ہے جب وہاں سے مزدورں کی گاڑی گزر رہی تھی۔
گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے ،دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور موقع پر جاں بحق ،2 شدید زخمی اور 3 لاپتہ ہوگئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاروائیاں شروع کردی ،زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مزدور ایک زیر تعمیر سرکاری عمارت میں کام کر رہے تھے۔