جنوبی وزیرستان لوئر میں انتظامیہ نے انتخابات کے پرامن انعقاد کےلئے ضلع بھر میں11 فروری تک دفعہ 144 نافذ کردی۔
ڈپٹی کمشنر آٖفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے تمام سیاسی پارٹیوں، انکے لیڈرز،ورکرز و دیگر عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں امن و امان، عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے اور الیکشن کے پرامن انعقاد کےلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں 11 فروری 2024 تک دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے جسکے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش بشمول لائسنس اسلحہ پر پابندی ہے۔
حکم نامے میں ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے واضح کیا ہےکہ یہ پابندی 16 دنوں کےلئے لگائی گئی اور اگر اس دوران کسی نے 144 کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔