خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میںدو ماہ کےلئے جبکہ ٹانک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیےایک ہفتے تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم جلسے، جلوس، اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، اعلامیے کا اطلاق یکم دسمبر سے 2 ماہ کے لیے نافذالعمل ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب ٹانک میں بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے دفعہ 144 عائد کردی۔
جاری اعلامیے کے مطابق گاڑیوں کے کالے شیشوں، اسلحہ نمائش اور غیرقانونی طور پر 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے کہا کہ یکم دسمبر سے 7 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔