سعودی عرب کابغیر اجازت حج اور عمرہ ادا کرنے پر پچاس ہزار ریال کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب نےبغیر اجازت کے حج و عمرہ ادا کرنے پر پچاس ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ 37 لاکھ پاکستانی روپے سے زائدبنتا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق اگر کوئی فرد ایسے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کرتے ہوئے پایا گیا جن کے پاس مناسب اجازت نامے نہیں تو اس پر بھی 50 ہزار سعودی ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو چھ ماہ کے لیے جیل بھی جانا پڑے گا اور پھر انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور انہیں 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔