ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی15 دنوںکی چھٹی پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آر پی او راولپنڈی کےترجمان کے مطابق سید خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں، آرپی او راولپنڈی خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے۔
ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آرپی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، آرپی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں، 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔
انہوں نے مذید بتایا کہ خرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔