خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کے سرحدی مقامات گوی بارڈر اور سپینہ شگہ بارڈر پر پاک افغان افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
دونوں اطراف سے سرکاری سطح پر ان جھڑپوں کے حوالے بیانات سامنے نہیں آئے۔
جھڑپوں کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک سرکاری ذرائع سے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی تعداد معلوم نہ سکی۔
جھڑپوں کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں تاہم خبررساں ادارے خراسان ڈائری کے مطابق دو دن قبل ضلع جنوبی وزیرستان سے متصل افغان سرحدی علاقے برمل میں پاکستانی فوج نے فضائی حملے کے دوران ٹی ٹی پی کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔