جنوبی وزیرستان،قبائلی رہنما کی گاڑی پر ریموٹ بم حملہ، دو بچو ں سمیت چار راہگیر زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے دژہ غونڈی میں قبائلی رہنما ملک عاشق نور کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو بچوں سمیت 4 راہ گیر زخمی ہوگئے۔

پولیس زرائع کے مطابق دژہ غونڈی بازار میں ایک موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے قبائلی رہنما کی گاڑی کو نشانہ بناگیا ہے۔

دھماکے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم ملک عاشق نور اور اس کے ساتھ محفوظ رہے۔زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کردی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر ملک عاشق نور کے بھائی صدارتی ایوارڈ یافتہ قبائلی رہنما اسلم نور وزیر دو بیٹوں سمیت بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔اس سے قبل مذکورہ خاندان کے 5 افراد قتل کئے جا چکے ہیں۔