پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین محسن نقوی نےکہا ہے کہ پی ایس ایل ک10ے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا۔

چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیڑ (ایکس) پرلکھا ہے کہ پی ایس ایل سیزن ٹین کا فائنل 25 مئی کوکھیلا جائے گا، پی ایس ایل وہیں سے شروع ہوگاجہاں روکا گیا تھا،ہم ایک بار پھر کرکٹ کے اسپرٹ کا جشن منانے جارہے ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اختتامی میچز پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرملتوی کر دئیے گئے تھےاور غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔تاہم اب سیز فائر کے بعد پی سی بی کی جانب سے میچز کے شیڈول کا دوبارہ سے اعلان کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں