جنوبی وزیرستان اپرکی تحصیل مکین میںسرکردہ قبائلی رہنما سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں.
مقامی زرائع کے مطابق جمعرات کو مکین کے علاقے دشکہ میں نامعلوم افراد نے مقامی قبائلی رہنما ملک شاہ جہان عبدالائی کو اس وقت گاڑی سے اتار کر اغواء کر لیا جب وہ کسی فاتحہ خوانی سے گھر لوٹ رہے تھے.اغواء کے ایک روز بعد ویرانے سے ان کی لاش برآمد ہوئی.
اسی روز مکین کے علاقے سر درہ سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے. مقامی زرائع کے مطابق قتل ہونے والے کا نام محمد دین ولد نوررحمان ہے جس کا تعلق مکین کے علاقے زیڑ سر سے ہے.
مقتول محمد دین کی مکین بازار میں نمک کا کارخانہ ہے،مقتول 7 جولائی کی صبح اپنے گھر سے مکین بازار گیا اور پھر لاپتہ ہوگئے اور گذشتہ روز ان کی لاش برآمد ہوئی .
لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے .
واضح رہے کہ اس سے قبل 29 مئی کو مکین میں فوج کو راشن سپلائی کرنے والے خزان گل نامی ٹھیکیدار کی لاش مقامی پہاڑی سے برآمد ہوئی تھی جنہیں کچھ روز قبل مسلح افراد نے اپنے گھر سے اغواء کیا تھا۔