کوئٹہ،پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کا منیجربم دھماکے میں جاں‌بحق

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ مائن فیلڈ میں گاڑی کے قریب دھماکے میں پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر جاں‌بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے.

پولیس حکام کے مطابق سورینج کول فیلڈ میں ایک گاڑی کو سڑک کنارے بم سے نشانہ بنایا گیا.

پولیس کے جاں بحق شخص کی شناخت شبرمرزا کےنام سے ہوئی ہے جو پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر تھے۔

حکام نے بتایا کہ پروجیکٹ منیجر شبر مرزا پی ڈی ایم سی کارپوریشن کی کوئلہ مائن فیلڈ پر جا رہے تھے، کہ راستے میں نصب بم کا نشانہ بن گئے.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔