ٹانک میں چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، تین شہری زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ صدر کی حدود میں واقع پرانے کسٹم چیک پوسٹ پر قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران کواڈ کاپٹر سے گرایا گیا گولہ چیک پوسٹ کی دیوار پر لگا جس کے نتیجے میں وہاں تعینات تمام سیکیورٹی اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہےتاہم چیک پوسٹ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود تین عام شہری دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملے کے ذمہ داروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں