پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن یکم دسمبر بروز جمعہ کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو جمعہ کو کرائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان بلا مقابلہ پارٹی چیئرمین رہیں گے جبکہ پارٹی میں باقی عہدوں پرانتخابات کروائے جائیں گے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کے نشان کے لیے تحریک انصاف کو 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔