گل زمان
عبدالوالی خا ن یونیورسٹی مردان کے پروفیسر اختر خان پر نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کیا گیا جس سے ان کی آنکھوں ،چہرے اور پاﺅں پر گہرے زخم آگئے ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق عبدالوالی خان یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر اختر خان دوپہر کے وقت گھر جارہے تھے کہ ان پر نوشہرہ روڈ پر مردان میگا مارٹ کے قریب چار مسلح افراد نے حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد کے تشدد سے ان کی آنکھ،چہرے اور باقی جسم پر گہرے زخم آئے ہیں۔
نیوز کلاوڈ سے بات چیت کرتے ہوئے اختر خان نے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
واضح رہے کہ وانہ لوئر وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اختر خا ن اپنے بے باک اندازہ بیان کی وجہ سے نوجوانوں خصوصی طور پرقبائلی نوجوانوں میں شہرت رکھتے ہیں ۔