ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نادرا سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نادرا آفس کی سیکیورٹی پر معمور اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دو مسلح افراد ٹانک کے سٹیشن روڈ پر موجود نادرہ آفس میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی پر معمور اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل وارث شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد جاں بحق اہلکار کی لاش سول ہسپتال ٹانک منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دو روز قبل ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شریف الدین نامی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے تھے۔