پشاور گرینڈ جرگہ، علی امین گنڈاپور کو پی ٹی ایم سے مذاکرات کرنے کا اختیار دیدیا گیا

وزیراعلٰی ہاؤس میں طویل مشاورت کے بعد گرینڈ جرگہ اختتام پذیر ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کےسربراہان نے امن کے قیام پر مکمل اتفاق کرتے ہوئے مذاکرات کا اختیار وزیراعلٰی کو دے دیا۔

ضلع خیبر میں کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی جانب سے قومی عدالت کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر مشاورت کے لیے وزیراعلی ہاؤس میں آج جرگہ منعقد کیا گیا۔

وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کی دعوت پر اس جرگے میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان، چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ سمیت تمام پارٹیوں کے رہنما موجود تھے۔

ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق کالعدم تنظیم پی ٹی ایم کے مظاہرین سے بات چیت کے لیے وزیراعلٰی کو اختیار دے دیا گیا ہے جو پی ٹی ایم سے مذاکرات کریں گے۔