پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ تشکیل ،حسن خان صدر ،گوہر محسود جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد:پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن(پی جی اے)
کی نئی کابینہ تشکیل،حسن خان صدر گوہر محسود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

سینئر صحافی و پی جی اے کے سابق صدر طاہر خان کی سربراہی میں مشران کونسل کا اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 28 ستمبر کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو کچھ ترامیم کرکے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

مشران کونسل نے حسن خان کو پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ گوہر محسود کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی،کابینہ میں شامل دیگر عہدوں پر قمر یوسفزےسینئر نائب صدر ، افتخار مشوانی سنئیر نائب صدر دوئم ، سجاد ترکزئی نائب صدر دوئم ، سمیرا خان نائب صدر دوئم ،حنیف الرحمن فنانس سیکریٹری ،نسیم مندوخیل سیکریٹری ثقافت ،سردار یوسفزئی سیکریٹری ادب اور پریس سیکرٹری کے عہدے پر عثمان جبار ٔ کو متخب کیاگیا ۔

تمام اراکین کے باہمی مشاورت سے ایسوسی سی ایشن کو مزید فعال بنانے کے لئے مشران شوری تشکیل دیا گیا جو احسان حقانی ،عبداللہ جان ،ممتازاحمد صادق ،عظیم صدیقی ،اصغرخان عسکری،آیاز گل،وحیدحسین جبکہنیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پشاور پریس کلب کے صدر صاحبان پر مشتمل ہوگا ۔

اسی طرح ایگزیکٹو کونسل بھی تشکیل دی گئی جس میں عبداللہ مومند، سجاد بخاری ،ضیاء الامین، رشید صافی، عبدالهادی مایار ،رحمت محسود ،اللہ نور، اختر منیربیٹنی ،حنا درانی ،علی حسین طوری ،رابعہ پیر ،چنگیز جدون ،اشفاق بنگش اور زاہد خان شامل ہیں۔