پاک افغان ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا 27 مارچ اور تیسرا 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا،بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیم 22 مارچ کو شارجہ روانہ ہوگی۔