وزیراعلی خیبرپختونخوا کا قبائلی اضلاع کیلئے صرف”ضم اضلاع” کا اصطلاح استعمال کرنے کا حکم

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قبائلی اضلاع کےلئے صرف ضم اضلاع کا اصطلاح استعمال کرنےکا حکم دیدیا ہے.

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکم جاری کیا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے نئے ضم شدہ اضلاع کا اصلاح بندکیا جائے.

نوٹیفکیشن میں مذید کہا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع کےلئے بوقت ضرورت صرف ضم اضلاع کا اصطلاح ہی استعمال کیا جائے.

واضح رہے کہ 24 مئی 2018 کو وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے ’فاٹا‘ کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق 31 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی تھی۔