ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں11مزدور زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لوئر اورکزئی کے ڈولی کورز علاقے میں واقع کوئلہ کی کان میں زوردار دھماکے کے بعد کان میں موجود 11 مزدور پھنس کر رہ گئے تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے پھنسے ہوئے مزدوروں کو باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے، جسے بہتر علاج کے لیے کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔
ابتدائی پولیس معلومات کے مطابق دھماکا مبینہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہواتاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔