پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،5 ارب سے زائد کی منشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نےایک کاروائی کے دوران گوادر کےعلاقے جیونی سے سپیڈبوٹ میں سمندر کے زریعے سمگل ہونے والے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی.

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے جیوانی سے سمندر کے ذریعے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔

ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز (پی سی جی) کی بوٹ کو دیکھ کر اپنی اسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے جس سے دوران تلاشی833کلوگرام اعلیٰ کو ا لٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالر (تقریباً 5 ارب روپے سے زائد) بتائی جاتی ہے۔