شمالی وزیرستان،میرعلی میں کمسن بچہ کاپٹر ڈرون بم کا نشانہ بن گیا

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں کمسن بچہ کاپٹر ڈرون بم کا نشانہ بن گیا .

مقامی زرائع کے مطابق یہ واقعہ حسوخیل گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں سکول جانے والا بچہ کاپٹرڈرون سے گرائے جانے والے بم کے دھماکے میں جاں‌بحق ہوگئے.

سرکاری سطح پر واقعے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے صحافی عمر وزیر نے کہا ہے کہ واقعے کے خلاف میرعلی چوک میں‌دھرنا شروع کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں کاپٹر ڈرون حملوں میں شہریوں کے نشانہ بنانے کے واقعات رونما ہوتے رہتےہیں.15فروری کو جنوبی وزیرستا ن اپر کی تحصیل سراروغہ کے گاؤں شکاری منزاکائی میں مبینہ طور پر جرگے پر کاپٹر ڈرون حملے میں مقامی ٹھیکیدار جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں