شمالی وزیرستان کی خاتون نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست این اے 40 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
عابدہ کا تعلق شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ کے گاؤں سپلگہ سے ہے. انہوں نے ایف اے تک تعلیم حاصل کی ہےجبکہ ان کا شوہر ڈاکٹر ہے۔
عابدہ کا کہنا ہے کہ انکو فلاحی کاموں میں بہت دلچسپی ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سارے فلاحی کام کئے ہیں جن میں زیادہ تر کام تعلیم کے لیے کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت سارے غریب بچوں کو سکول میں داخل بھی کروایا ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ میں منتخب ہو کر علاقے کی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ہیں۔عابدہ وزیرستان کے لوگ انکے بارے میں جو بھی سوچے منفی ہو یا مثبت وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتی کیونکہ وہ ایک وزیرستان کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔ انکو گھر والوں کی جانب سے تعاون حاصل ہے۔
نوٹ :یہ خبر ٹی این این سے لی گئی ہے۔