خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے پرائیوٹ سکول بموں سے اڑا دیا ہے۔
تحصیل شیواہ کے علاقے دروزندہ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق نامعلوم افراد عافیہ اسلامک گرلز پبلک سکول میں داخل ہوگئے۔پہلے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سکول کو بموں سے اڑا دیا۔
دھماکے کے نتیجے میں سکول کی بیرونی دیوار اور دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ مذکورہ سکول علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کا واحد ادارہ تھا جس میں سینکڑوں طالبات زیر تعلیم تھی۔