شمالی وزیرستان ،تحصیل شیواہ سے سینکڑوں خاندانوں کی نقل مکانی

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث مقامی آبادی نےبڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کی ہے۔

دروزندہ، عالم خیل، ملوخیل اور اینار خیل سمیت تین اہم گاؤں مکمل طور پر خالی ہو چکے ہیں جہاں سے سینکڑوں خاندانوں نے بنوں، کوہاٹ، پشاور اور پنجاب کے مختلف علاقوں کی جانب نقل مکانی کر لی ہے۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے اور دیگر دیہات سے بھی لوگوں کی محفوظ مقامات کی طرف منتقلی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

موجودہ سنگین صورتحال پر قابو پانے کے لیے مقامی مشران اور سیکیورٹی حکام کے درمیان ایک اہم جرگہ منعقد کیا گیا ہے جس میں کابل خیل قوم کے مشران نے حکام کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔

سیکیورٹی حکام نے قبائلی مشران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے جلد اعلیٰ حکام کے ساتھ مشترکہ جرگہ کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں