شمالی وزیرستان، طالبات کا گرلز سکول کو دھماکے سے تباہ کرنے کے خلاف احتجاج

(زاہد وزیر)
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں طالبات نے مقامی گرلز سکول کو دھماکے سے تباہ کرنے کے واقعے کےخلاف احتجاج کیا ہے۔

تحصیل شیواہ میں کئے گئے احتجاج میں مختلف سکولوں کی طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

طالبات نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فیمل ایجوکیشن کے فروغ اور گرلز سکولوں کو تحفظ دینے جیسے نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل تحصیل شیواہ کے علاقے دروزندہ میں نامعلوم شرپسندوں نے عافیہ اسلامک گرلز سکول کے ایک حصے کو بم سے اڑا دیا تھا جس کا وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نوٹس لیا تھا۔