شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میںپولیس کی فائرنگ سے نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 سے امیدوارمحسن داوڑ 5ساتھیوںسمیت شدید زخمی ہوگئے ہیں.
این ڈی ایم زرائع کے مطابق انتخابات کے نتائج میںتاخیر کے خلاف محسن داوڑ اپنے ساتھیوںسمیت گذشتہ دو دونوںسے شمالی وزیرستان کے میرانشاہ کینیٹ کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے تھے.
زرائع نے مذید بتایا کہ محسن داوڑ اپنے ساتھیوںسمیت احتجاج کررہے تھے کہ ان پر ایف سی اور پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میںمحسن داوڑ اور ان کے پانچ ساتھی زخمی شدید ہوگئے ہیں.
محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوںکو فوری طور ہسپتال منتقل کرلیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.
واضح رہے کہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کو دو دن گزر چکے ہیںتاہم انتظامیہ کی جانب سے شمالی وزیرستان میں نتائج اب تک جاری نہیںکئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہاںکے امیدواروں اور عوام میںشدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے.