شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کمپنی(ایم پی سی ایل) کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 10شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری زرائع کے مطابق تحصیل شیواہ میں آئل فیلڈ کے نزدیک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی تکنیکی بنیادوں پے کریش کر گیا۔ انجن میں خرابی کی وجہ سےہیلی کاپٹر نے واپس اترنے کی کوشش کی ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔
ہیلی کاپٹر پردو غیر ملکی پائلٹس سمیت 16 مسافر سوار تھے ۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہیں۔
زرائع کا مذید کہنا ہے کہ حادثہ تکنیکی بنیادوں پر ہوا ہے اور کوئی دہشت گردی کے شوائد نہیں ملے۔