شمالی وزیرستان، گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران باپ دو بیٹوں سمیت قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کیا گیا۔

یہ واقعہ گذشتہ روز عصر کے وقت پیش آیا ۔

مقامی زرائع کے مطابق نورخان ٹیوب ویل کے علاقے میں چھوٹے بچوں کے تنازعے پر رشتہ داروں کے درمیان لڑائی جھگڑا خونریزی میں بدل گیا ۔

ایک فریق نے فائرنگ کرکے باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک چھوٹا بچہ بھی شدید زخمی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں لائق خان اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں۔

مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مقتول لائق کا داماد تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہوگیا ہے۔

واقعہ کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔