شمالی وزیرستان، گھر پر مارٹر کا گولہ گرنے سے خاتون چار بچوں سمیت جاں‌بحق

زاہد وزیر
شمالی وزیرستان کی تحصیل گڑیوم میں مارٹر کا گولہ گھر پر گرنے سے خاتون چار بچوں‌سمیت جاں‌بحق ہوگئی.

پولیس زرائع کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گاؤں ارسل کوٹ میں پیش ہوا جہاں نا معلو م سمت سے آنے والا گولہ صاحب نور گل نامی شخص کے صحن میں گر گیا.

پولیس کے مطابق واقعہ میں صاحب نور گل کی بیوی اور چار بچے جاں‌بحق ہوگئے ہیں‌جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں.

زخمی بچوں کو تشویش ناک حالت میں‌ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا ہے.