شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں چیک پر خودکش حملے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے 8 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
میرعلی پولیس کے مطابق عیدک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور نےبارود سے بھرا رکشہ ٹکرا دیا۔
دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے 8 اہلکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال 17 مارچ کوشمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خدی میں ایف سی کے کمپاؤنڈ پر عسکریت پسندوں کے خودکش حملے میں 2 افسران سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے.