شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں ہرمز میں گھر پر کواڈ کاپٹر بم حملے میں چار بچے شہید جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آج صبح سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران پیش آیا۔
واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حالات کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوام نے میرعلی چوک میں ٹینٹ لگا کر دھرنا دے دیا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے فوری کارروائی کی جائے اور معصوم جانوں کے ضیاع کا حساب لیا جائے۔