ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ پر واقع وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن( واوا)کے پیٹرول پمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔
واقعے کے دوران حملہ آوروں نے پیٹرول اسٹیشن کے سٹاف کو رسیوں سے باندھ دیا اور پھر اسٹیشن کو نذرِ آتش کر دیا۔
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پیٹرول اسٹیشن مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کا عمل بھی جاری ہے۔









