بلوچستان کا شناختی کارڈ ر ہونے پر کراچی کی فلائٹ سے نام نکال لیا گیا،بشکیک میں پھنسے طالب علم کا شکوہ

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پھنسے طالب علم پرویز احمدکا کہنا ہے کہ کراچی کی فلائٹ سےمیرا نام یہ کہہ کرنکال دیاگیاکہ ان کا شناختی کارڈ بلوچستان کا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنےوالےطالب علم پرویز احمد نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی کراچی کے علاقے لیاری میں رہتی ہے، دیگرصوبوں کے لڑکے چلےگئے لیکن کراچی کی فلائٹ سے میرا نام یہ کہہ کرنکال دیاگیاکہ شناختی کارڈبلوچستان کا ہے.

انہوں‌نے کہا کہ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں، سیکرٹریٹ سے بھی بات کی تھی، پھربھی نام لسٹ میں نہیں ڈالا۔

کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی براہ راست کراچی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، بشکیک سے 171 سے زائد طلبہ کو لے کر قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔