نیب خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور ان کے خاندان کی ملکیتی جائیداد کی تفصیلات طلب کر ہیں۔تحریر کردہ مراسلے کے تحت علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائیوں کی رہائشی وکمرشل جائیدادوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
تحریر کردہ مراسلے میں انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ علی امین خاندان کے کل گیارہ افراد کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے علاوہ ہتھالہ، کلاچی، سی پیک کے مغربی روٹ اور گومل زام ڈیم کے قریب موجود ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی دیں۔
علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور نے کہا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے پیغامات آ رہے تھے کہ عمران خان سے پیچھے ہٹ جائیں لیکن ہم اصولوں پر قائم ہیں۔انہوں نے کہاکہ علی امین کے اسکول جانے والے بچوں کو بھی نوٹس میں شامل کیا گیا ہے حالانکہ تمام جائیدادیں سب کے سامنے ہیں، سیدھا ہی پوچھ لیتے تو ہم بتا دیتے۔