جنوبی وزیرستان اپرکی تحصیل لدھا اور تحصیل سراروغہ کے علاقوں کڑمہ چونڈ خیل ،کاچرا فریدائی، ترے مریسائی، سپین مزک اور احمدوام گرڑائی کی پہاڑیوں میں گزشتہ روز سے شدید آگ لگی ہوئی ہے،جس نے جنگلات کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
ویلج کونسل 32 فریدائی کے چیئرمین ایڈووکیٹ عابد محسود نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
مقامی افراد کے مطابق آگ کے شعلے مسلسل پھیل رہے ہیں اور فوری ردعمل نہ ہونے کی صورت میں یہ قدرتی ماحول اور مقامی آبادی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔