خیبر: وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے سیری کنڈاؤ میںگھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مارٹر گولہ ایک گھر پرآ گرا۔ واقعے کے نتیجے میں نیاز بادشاہ نامی شخص، ان کے دو بیٹے، ایک بھتیجا اور ایک پوتا جاں بحق ہو گئے۔

دھماکے کے بعد مقامی افراد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں