شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں نامعلوم افراد نے نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ(این ڈی ایم) کے چیئرمین محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے .
این ڈی ایم کے ایک عہدیدار نے نیوز کلاؤڈ کو بتایا کہ محسن داوڑ الیکشن کمپین کے سلسلے میں قافلے کی شکل میں میرانشاہ کے علاقے تپی جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی ۔
این ڈی ایم عہدیدار نے مذیدبتایا کہ گولیاں گاڑی کی فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر لگے ہیں تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سےمحسن داوڑ محٖفوظ رہے ۔
حملہ آوروں کی تعد اد 4 تھی جو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔